روحانیات زیارات کے اعمال, نیک بننے اور بنانے والے اعمال

بری عادات سے نجات حاصل کرنے کے لئے

جو شخص بری عادات مثلاً شراب نوشی یا نشے کا عادی ہو اور اسے چھوڑ نا چاہتا ہو مگر چھوڑ نہ سکتا ہو تو اسے چاہیے کہ اپنی عادت بد کو ختم کرنے کے لئے اس اسم پاک(یا مانع) کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 777 مرتبہ 77 دن تک پڑھے۔ عمل مکمل ہو جانے پر اللہ کے حضور دو نفل توبہ کے ادا کرے اور دو نفل شکرانے کے ادا کرے۔ ان شاء اللہ عمل کے دوران ہی اس کی عادت بد ختم ہو جائے گی۔ اگر کسی دوسرے میں کوئی عادت بد موجود ہو اور اس کے گھر والے یا اس کا خیر خواہ اسے اس عادت بد سے نکالنا چاہتا ہو لیکن وہ منع نہ ہوتا ہو تو یہ عمل کر کے اس شخص کا نام لے کر اس کے لیے دعا کرے تو ایسا ہی اثر ہوتا ہے۔ بچوں اور بڑوں کی بری عادات چھڑانے کے لیے اس سے اچھا عمل اور کوئی نہیں ہے۔