عملیات, اعمال شفاء

پیشاب میں خون

پیشاب میں خون

1: سورۃ القریش کھانا کھانے سے پہلے پڑھیں۔ اور جو یہ چاہے کہ اسے یہ عارضہ کبھی لاحق نہ ہو تو وہ بھی کھانا کھانے سے پہلے سورۃ القریش پڑھ لیا کرے۔ اس عمل کا معمول بنا لینے سے ان شاء اللہ تعالیٰ وہ اس عارضہ سے محفوظ رہے گا۔

2: ہر نماز کے بعد سورہ طارق اس طرح پڑھیں کہ جب انه علی رَجْعِهِ لَقَادِرُ پر پہنچیں تو بیماری کا تصور ذہن میں کریں۔ ان شاء اللہ تعالی اکیس یوم کے اندر اندر بیماری ختم ہو جائے گی اور مکمل طور پر آرام آجائے گا۔

3: مندرجہ ذیل آیت لکھ کر گلے میں ڈالیں اور مندرجہ ذیل آیت ہی کو ۲۱ مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے دن رات کے 24 گھنٹوں میں 8 مرتبہ یہ پانی مریض کو پلائیں۔ ان شاء اللہ ۳ دن میں آرام محسوس ہوگا۔

بسم الله الرحمنِ الرَّحِيمِ هُوَ اللّٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰىؕ-( سُوْرَةُ الْحَشْرِ : ٢٣)