اعمال علاج از جادوجنات

آ سیب دور کرنے کا عمل

سورۃ حم سجدہ کے اعمال

قرآن مجید کی چار سورتیں ایسی ہیں جن میں سجدہ واجب ہے۔ ان میں سے یہ دوسری سورۃ ہے اس کی ابتداء ہی حم السجدۃ سے ہے اس لیے اس کا نام السجدۃ رکھا گیا ہے۔

دوسری آیت میں لفظ فصلت آیا ہے اس کے معنی حصوں میں تقسیم شدہ کے ہیں اور یہ مختلف حصوں کو بیان کرتی ہے اس لیے اس کا نام فصلت ہے۔ مگر پیشانی پر حم السجدہ لکھا جاتا ہے۔

دل کی تکالیف سے محفوظ

اگر کوئی شخص سورة حم السجدہ کسی صاف برتن پر لکھ کر پانی سے دھوئے اور اس پانی سے آٹا خمیر کرے اور پھر اسے خشک کر کے سفوف بنالے اور تھوڑا سا سفوف کھا لیا کرے تو دل کی تکالیف سے محفوظ رہے گا۔

مرض سے شفا

اگر سُوْرَةُ حم السجدَةِ لکھ کر بارش کے پانی یا نہر پانی یا کنویں کے پانی میں گھول کر دردوں والے مریض کو پلایا جائے تو اس کا درد ختم ہو جائے گا۔

آسیب زدہ کا علاج

اگر کوئی سُورَحمَ السَّجْدَةِ عرق گلاب و زعفران سے لکھ کر پانی میں گھول کر آسیب زدہ کو پلائے گا تو اسے افاقہ ہوگا۔