اعمال تسخیر خلائق

حاکم کو نرم کرنے کا عمل

اگر کسی شخص کا مالک یا افسر ناراض ہو بات بات پر سختی کرتا ہو اور بد زبانی بھی کرتا ہو تو ایسے میں ملازم کو چاہیے کہ اس اسم پاک کو بعد از نماز عشاء وتروں سے پہلے (یا صبور)  1100 مرتبه اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 21 دن تک پڑھے اور جب وتر پڑھے تو اس کے بعد دعا کرے کہ اللہ تعالیٰ اس کے افسر کو اس پر مہربان کر دے۔ ان شاء اللہ 21 دن سے پہلے پہلے اس کا کام ہو جائے گا لیکن عمل کو مکمل کر نالازم ہے۔ میرے نانا پیر فضل شاہ قادری قلندری المعروف سائیں روڑاں والی سرکار ہائی کورٹ والے فرماتے ہیں کہ اگر کسی ملک کا حاکم ظالم ہو اور عوام پر ایسے مظالم کرتا ہو جو نا قابل برداشت ہوں تو چاہیے کہ 10 افراد مل کر اس اسم پاک کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ انفرادی طور پر 707 مرتبہ پڑھیں اور اس عمل کو 41 دن تک جاری رکھیں ان شاء اللہ مذکورہ دنوں کے بعد یا تو اللہ تعالیٰ حاکم قت کو راہ ہدایت عطا فرمائے گا اور اس کے مزاج میں نرمی پیدا ہو گی یا پھر اس حاکم پر زوال آجائے گا اور اللہ تعالی اس حاکم کی جگہ کسی نیک دل انسان کو حاکم بنادے گا جس سے عوام کی مشکلات اور سختیاں ختم ہو جائیں گی۔