عملیات, استخارہ کے اعمال

استخارہ سورۃ مزمل

استخارہ سورۃ مزمل

اگر کسی معاملہ میں استخارہ کرنا مقصود ہوتو اس طرح سے کریں۔نماز عشاء کے بعد آدھی رات کو دورکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورۂ مزمل پڑھے اور سلام کے بعد بارہ مرتبہ یہ پڑھے۔يَابَدِيعُ الْعَجَانِبِ بِالْخَيْرِ يَا بَدِيعُ پھر ایک سو آٹھ مرتبہ یہ پڑھے۔

يَا اللَّهُ يَا عَالِمُ مَا فِي قَلْبِي وَمُعَيْنُ فِيْهِ اس کے بعد قبلہ رخ ہو کر سو جائے انشاء اللہ تعالی خواب میں تمام حال معلوم ہو جائے گا۔سوتے وقت اس چیز کا تصور کرے جس کے بارے میں معلوم کرتا ہے۔ اگر پہلی رات معلوم نہ ہو تو اٹھی رات پھر اسی طرح کرے ، اس طرح زیادہ سے زیادہ سات راتوں کے اندر ضرور معلوم ہو جائے گا۔