اعمال اسماء الحسنیٰ

یا معید کے اعمال

الْمُعِیدُ

معید سے مراد وہ ذات ہے جو کسی شے کو فنا کرنے کے بعد دوبارہ پہلے کی طرح زندہ کرنے پر قدرت رکھتی ہو۔ چونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی ہمیں موت آئے گی اور پھر وہی ہمیں دوبارہ زندہ کرے گا ، اس لیے اسے معید کہتے ہیں۔ اسم پاک معید میں دوبارہ لوٹ آنے کا فلسفہ پوشیدہ ہے۔ اگر کوئی چیز حالات کی وجہ سے یا حادثاتی طور پر گم ہوگئی ہو تو اس کے دوبارہ لوٹنے کے لیے سوائے اس اسم کے بہت کم چیزیں ہیں جو اس پر نا ہے لیکن اگر وہی قدرت رکھتی ہیں ۔ معید اللہ کی وہ صفت ہے جس میں کن کا فلسفہ پنہاں ہے اور اس فلسفے کا حل کن فیکون اور فیکون یا معید سے ہی ہو سکتا ہے۔ اس صفت سے جب اللہ تعالیٰ کو پکارا جاتا ہے تو اتنی برق رفتاری سے چیزیں واپس لوٹتی ہیں کہ انسانی عقل اس پر تبصرہ کرنے سے قاصر ہے۔ چیزیں جاتی ہیں ، گم ہو جاتی ہیں، کوئی چھین لیا چیز انسان کے یا معید کا ورد کرنے سے پلک جھپکنے سے واپس آ جائے تو سمجھ لیجئے کہ یہ اس اسم کا خاصہ ہے۔ حضرت سلیمان کے زمانے میں جب انھیں ملکہ صباء کے آنے کی اطلاع ملی تو ان کے دل میں خیال پیدا ہوا کہ ملک صباء کے پہنچنے سے پہلے اس کا تخت یہاں پہنچنا چاہئے۔ چونکہ اس برگزیدہ پیغمبر کی بادشاہت زمین و آسمانوں اور پانی ، ہوا پر تھی اور انسانوں کے علاوہ جنات بھی ان کے تابع فرمان تھے۔ لہذا انھوں نے دربار میں بیٹھ کر سب کو طلب کیا اور کہا کہ ملکہ صباء کے آنے سے پہلے اس کا تخت یہاں حاضر کیا جائے ۔ آپ کا اشارہ جنات کی طرف تھا۔ جنات کا سردار بولا کہ وہ مجلس برخاست ہونے سے پہلے ایسا کر سکتا ہے۔ مگر ملکہ صباء تو بالکل پہنچا ہی چاہتی تھیں۔ دربار میں ایک اللہ کا برگزیدہ ولی بھی موجود تھا جو کتاب کا علم جانتا تھا اس نے کہا کہ میں پلک جھپکنے سے پہلے ہلے تخت حاضر کر سکتا ہوں ۔ یہ اللہ کا بندہ کون تھا ؟ یہ آپ کے دور کا وہ ولی تھا جس کا نام آصف بن برخیا تھا۔ میرے نا نا پیر فضل شاہ قادری قلندری المعروف سائیں روڑاں والی سرکار فرماتے ہیں کہ آصف بن برخیا نے جو کلمات ادا کئے تھے جس سے ملکہ صبا کا تخت پلک جھپکنے میں پندرہ سو میل سے ایک لمحے میں حضرت سلیمان کے دربار میں آ گیا اس میں باقی کلمات کے ساتھ یا معید بھی شامل تھا۔ اس اسم کی اس سے اچھی تشریح کوئی اور نہیں ہو سکتی ۔ اسم پاک یا معید جمالی ہے، اس کے اعداد 124 ہیں، اس کے موکل کا نام برقیائیل ہے جس کے ماتحت چار افسر فرشتے ہیں اور ہر فرشتہ 124 صفوں کا افسرہے اور ہر صف میں 124 فرشتے موجود ہیں.

جو شخص بیمار ہو اور دن بدن اس کی کمزوری بڑھتی چلی جا رہی ہو تو وہ خود یا اس کے خونی رشتہ دار اسم پاک یا معید 313 مرتبه روزانه اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کر کے مریض کو 21 دن پلا ئیں تو گئی صحت اور طاقت واپس لوٹ آئے گی۔ مریض ٹھیک ہو جائے گا تو دو نفل شکرانہ ادا کرے۔

اگر کسی شخص کی کوئی چیز گم ہو گئی ہو اور اس کا پتہ نہ چلتا ہو۔ گمشدگی کا اطلاق ہر اس چیز پر ہوتا ہے جو انسان کی ملکیت ہو۔ خواہ وہ جانور ہو، مال و دولت یا کوئی قیمتی کا غذات۔ گمشدہ چیز کے مالک کو چاہے کہ وہ اسم پاک یا معید 777 مرتبہ مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 7 دن پڑھے۔ ان شاء اللہ مقرر مدت میں چیز مل جائے گی نہیں تو ایسے اسباب ضرور پیدا ہو جائیں گے کہ وہ اپنی شے کو خو د لانے پر قدرت حاصل کرلے۔

معید اگر کسی شخص کے مکان، دکان ، کارخانے یا کسی ٹھیکے میں تعمیراتی کام میں رکاوٹ آ رہی ہو اور کام وقت مقررہ پر ہوتا نظر نہ آتا ہو تو وہ اسم پاک یا معید اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 707 مرتبہ 21 دن پڑھے، ان شاء اللہ اس کا کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ جب کام ختم ہو جائے تو شکرانے کے نوافل ادا کرے، کوئی تعداد مقرر نہیں ہے۔ جتنے ادا کر سکتا ہو ادا کرے اور اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بندہ بن کر زندگی گزارے۔
شے کو فناء کرنے کے بعد دوبارہ اسے پہلے کی طرح زندہ کرنے پر قادر ہو چونکہ اللہ کی طرف سے ہمیں موت آئے گی اور پھر زندہ کرے گا۔ اس لیے اسے معید کہا جاتا ہے۔ اگر پیدائش کے وقت بچہ پیدا ہونے میں شدید تکلیف ہو اور دردِزہ بہت زیادہ ہو تو اسوقت اس اسم کو پانی پر 1100 مرتبہ پڑھ کر دم کر کے پلائیں یا اس اسم کا نقش اسے دے دیں جسے وہ بازو پر باندھ لے ان شاء اللہ تکلیف رفع ہو جائے گی۔ بچے کی ولادت کے بعد اس تعویذ کو کھول دیں، پانی میں بہا دیں یا کسی قبرستان میں پھینک دیں۔ میں نے اس اسم مبارک کو اس حوالے سے بھی بڑا سریع التاثیر پایا ہے کہ اگر کوئی بچہ یا بڑا آدمی سوکھتا چلا جائے اور بظاہر کوئی مرض نہ ہو تو سمجھ لیجئے اسے مسان ہے ایسے مریض کیلئے 13000 مرتبہ يَا مُعِيدُ پڑھ کر تیل دم کریں اور اسے مالش کیلئے دیں ان شاء اللہ تندرست و توانا ہو جائے گا۔

بعض اوقات پہلی بیوی سے علیحدگی ہونے کے بعد دوسری شادی میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے یا مناسب رشتہ نہ ملتا ہو تو ایسی صورت میں چاہئے کہ اسم پاک یا معید کو اول و آخر 21 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 2400 مرتبہ 41 دن تک پڑھے۔ عمل پورا ہونے پر دونوافل حاجت ادا کرے اور خلوص نیت سے اپنی شادی کی دعا کرے۔ آزمودہ ہے کہ وظیفہ ختم ہونے کے ٹھیک 24 یا 72 گھنٹوں کے اندر اندر رشتے کا پیغام آجاتا ہے۔

بچے کی پیدائش کے وقت عورت کو اگر شدید تکلیف ہو اور درد بہت زیادہ ہو تو اس وقت اسم پاک یا معید کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1100 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور عورت کو پلائے اور اسم پاک یا معید کا نقش اس کے گلے میں ڈال دے، ان شاء اللہ تکلیف دور ہو جائے گی اور بچے کی ولادت آسانی سے ہوگی۔ بچے کی ولادت کے بعد اس تعویذ کو کھول کر دریا میں بہا دے۔ یہ عمل انتہائی مؤثر ہے، راقم الحروف نے اپنی ساری زندگی میں اس عمل کو خطا ہوتے نہیں دیکھا۔

اگر کسی شخص کا بیٹا یا بیٹی یا کوئی عزیز غائب ہو یا گھر سے بھاگ گیا ہو تو اس کو چاہئے اس مکان پر جہاں سے غائب ہوا تھا، اس کی چار پائی یا بیٹھنے کی جگہ پر بعد از نماز عشاء اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 313 مرتبہ یا معید پڑھے۔ وظیفہ مکمل ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور خلوص نیت سے اس غائب کی واپسی کی دعا مانگے ۔ ان شاءاللہ غائب واپس آ جائے گا یا اس کا پتہ چل جائے گا۔

اگر کوئی بچہ یا بڑا آدمی سوکھتا چلا جا رہا ہو اور بظاہر کوئی مرض نہ ہو اور کھانا پینا بھی ٹھیک ہو تو ایسے مریض کے لیے زیتون کا تیل لے کر اس پر اول و آخر 13 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 13000 مرتبہ یا معید پڑھ کر تیل دم کرے اور مریض کی تیل سے مالش کرے۔ ان شاء الله 5 یا 11 دنوں میں مریض تندرست و توانا ہو جائے گا۔

کوئی شخص اگر صاحب مقام ہو یعنی پہلے نیک، زاہد اور عابد یا مالدار ہو اور اس کے بعد حالات نے پلٹا کھایا ہو، نیکی چھوٹ گئی ہو، مالداری ختم ہوگئی ہو، تنگ دستی اور مفلسی نے گھیر لیا ہو اور اپنے مقام سے گر گیا ہو تو بحالی کے لیے اسم پاک یا معید اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 41 دن 4100 مرتبہ پڑھے۔ عمل ختم ہونے پر دو نفل شکرانہ ادا کرے اور مساکین میں کھانا تقسیم کرے۔ ان شاء اللہ پہلے والا مقام حاصل ہو جائے گا۔

اسم پاک یا معید 313 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ بعد از نماز فجر پڑھنے سے اللہ تعالی کے حکم سے اس کی ہر طرح کی پریشانی دور ہو جاتی ہے۔ یہی وظیفہ اگر وہ دل میں کوئی مراد رکھ کر کرے تو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 40 دن کے اندر اندر اس کی مراد پوری ہو جائے گی۔ یا معید کو اگر دشمن زیر کرنے کے لیے پڑھے تو مقررہ مدت میں نہ صرف دشمن زیر ہو جائے گا بلکہ اس کے تابع بھی ہو جائے گا۔ اگر کسی کو نفس 40 تنگ کرتا ہو تو وہ بھی اس وظیفے کو دن پڑھے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اس کا نفس کے زیر ہو گا اور اس کے تابع ہو جائے گا۔ اگر کسی شخص کی کوئی قیمتی چیز اس سے گم ہو گئی ہو یا چوری ہو گئی ہو تو بھی اس وظیفے سے چوری شدہ قیمتی چیز عامل کو بہت جلد مل جاتی ہے۔

اگر کوئی مریض کسی ایسی بیماری میں مبتلا ہو جو ڈاکٹروں اور حکیموں سے ٹھیک نہ ہو رہی ہو تو وہ اسم پاک یا معید کو اول و آخر 11 مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ 120 مرتبہ پڑھ کر پانی دم کر کے مریض کو پلائے ۔ اس عمل کی مدت 21 دن ہے۔ 21 دن سے پہلے ہی صحت ہونا شروع ہو جائے گی اور جسم کی کمزوری دور ہوگی ۔

اگر کوئی مریض کسی ایسی بیماری میں مبتلا ہو جو ڈاکٹروں اور حکیموں سے ٹھیک نہ ہو رہی ہو تو وہ اسم پاک یا معید کو اول و آخر 11 مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ 120 مرتبہ پڑھ کر پانی دم کر کے مریض کو پلائے ۔ اس عمل کی مدت 21 دن ہے۔ 21 دن سے پہلے ہی صحت ہونا شروع ہو جائے گی اور جسم کی کمزوری دور ہوگی ۔

یا معید کا عمل و نقش دینے سے پہلے اس کی زکوۃ دینا بہت ضروری ہے اس کے بغیر اثر نہ ہوگا۔ بعد از نماز عشاء مسجد میں تنہائی میں بیٹھ کر اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 4462 مرتبہ 41 دن پڑھے۔ عمل ختم ہونے پر ایک تسبیح روزانہ پڑھے۔ اس کے کے بعد اس اسم پاک کا نقش یا ور دلوگوں کو دے سکتا اور یہ عمل بے حد موثر ہے۔